آئرلینڈ اورجنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائے گا
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی
ڈبلن (آواز نیوز) آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20کرکٹ میچ آج(جمعہ کو)کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے اور اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران مہمان ٹیم آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی۔ 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (جمعہ کو )پیمبروک کرکٹ کلب ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔
قطر میں کھیلا جانے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا
ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز پیمبروک کرکٹ کلب، ڈبلن میں ہی کھیلے جائیں گے ۔دوسرا ٹی 20 میچ 6 جون جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 جون کو کیسل ایونیو، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تینوں میچز کیسل ایونیو، ڈبلن میں ہی کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا دوسرا میچ 14جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17جون کو کھیلا جائے گا۔
Ireland and South Africa women cricket latest news in urdu