کھیل و کھلاڑی

قطر میں کھیلا جانے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا

دوحہ (آواز نیوز)قطر میں کھیلا جانے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں کھیلا جانے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔یہ پہلا فیفا ورلڈ کپ ہوگا جو کہ موسمِ سرما میں کھیلا ہوگا۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ قطر کے انتہائی گرم موسم کو یورپی کھلاڑیوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا۔کچھ رپورٹس کے مطابق، اگرچہ یہ ورلڈ کپ موسمِ سرما میں ہونے والا ہے۔

لیکن قطر کا شمار موسم کے اعتبار سے دنیا کےگرم ممالک میں ہوتا ہے اور اس لیے وہاں دن کے وقت کا درجہ حرارت سردیوں میں بھی اکثر زیادہ ہی ہوتا ہے۔

اس لیے قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں، اور ہر اسٹیڈیم کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا ہے۔

بسمہ معروف کو فیملی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کے ولیج میں رکنے کی اجازت مل گئی

قطراور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق، اس فٹبال ورلڈ کپ کے میچز قطر کے کل آٹھ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32 ٹیمیں حصّہ لیں گی۔

Latest Fifa world cup 2022 News in urdu | FIFA World Cup 2022 | Qatar is making world’s expensive arrangements

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button