کھیل و کھلاڑی
پاکستان جونیئر لیگ میں انٹری فری، بچوں کو اسنیکس بھی ملیں گے

لاہور (آواز نیوز) کرکٹ فینز کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ کے میچز مفت میں دیکھ سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ میں فری داخلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے بچوں کو اسنیکس بھی مفت دیے جائیں گے۔
محمد عامر سے بہت متاثر ہوں، ایمل خان
قذافی اسٹیڈیم میں پی جے ایل کے میچز کا ٹکٹ 100 روپے کا رکھا گیا تھا، انڈر 18 کرکٹ فینز تعلیمی کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکتے تھے لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب کے لیے داخلہ فری کر دیا ہے۔