کھیل و کھلاڑی

جسپریت بمراہ آرام کی غرض سے رانچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

نئی دہلی(آواز نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جسپریت بمراہ برطانوی ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ نہیں کھیلیں گےکیونکہ ان کو چوتھے میچ کے لیے ریسٹ دیا گیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے مطابق جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے آرام دیا جانا تھا، لیکن ان کو کچھ وجوہات کے باعث ان کو تیسرا ٹیسٹ کھیلنا پڑا اب انھیں رانچی میں شیڈول سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آرام کی غرض سے نہیں کھیلایا جائے گا۔30

سالہ فاسٹ باﺅلر دھرم شالہ میں شیڈول سیریز کے پانچواں اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،تاہم اس کا انحصار 23 فروری سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔

کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا نے قلندرز اسکواڈ کو جوائن کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم جسپریت بمراہ کے بغیر (آج) منگل کو راجکوٹ سے رانچی کے لئے روانہ ہوگی۔جسپریت بمراہ کو آرام دینے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کے ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہے۔

جسپریت بمراہ تاحال برطانوی ٹیم کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کا سب سے زیادہ وکٹ لینے والا باﺅلر ہے، وہ تین ٹیسٹ میچوں میں 80.5 اوور ز پھینک کر 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد سراج کو بھی وشاکاپٹنم میں دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا تھا۔ بی سی سی آی کے مطابق جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ چوتھے ٹیسٹ سے قبل کر دیا جائے گا۔

Jasprit Bumrah News in Urdu.Sports News in Urdu.Who can replace Jasprit Bumrah if he is rested for 4th test in Ranchi? I INDvsENG.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button