کھیل و کھلاڑی

بابر کو کونسے نمبر پر کھیلنا چاہیے؟

شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں، عاقب جاوید


لاہور (آواز نیوز)لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہاکہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں، بابراعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں جہاں مسئلہ ہے وہاں کپتان پرفارمنس دیتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، نمبر چار پر کھیلیں گے تو دیگر کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا، فخر زمان اور محمد رضوان کو ایسے حالات میں اوپننگ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی کوچ کسی کو نہیں سکھا سکتا، کوچ صرف کھلاڑی کو اعتماد دیتاہے، بولر اپنی سب سے بہترین گیند کریں تو زیادہ وکٹیں ملنے کا موقع ہوتا ہے، حارث رف کو سمجھایا کہ اپنی اسٹرینتھ پر بولنگ کرا۔

عاقب جاوید نے کہاکہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رف جیسے فاسٹ بولر کسی اور ٹیم کے پاس نہیں، پاکستان کی فاسٹ بولنگ مکمل ہے، بولنگ کا کوئی مسئلہ نہیں۔

سینئر بولر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں:حارث رﺅف

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو حیدرعلی یا خوش دل کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں لانا چاہیے، فخر زمان کے بغیر پاکستان کا بیٹنگ آرڈر غیرتسلسل کا شکار رہےگا۔

Lahore Qalandar Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | Geo News Headlines 02 AM | Lahore Qalandars Victory | PSL-7 Final | Russia | 28th Feb 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button