کھیل و کھلاڑی

رونالڈو کو قیمتی گھڑی کا تحفہ

ریاض (آن لائن )سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جس کمپنی کے ایمبیسیڈر ہیں اس کی طرف سے گھڑی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو قیمتی گھڑی النصر کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے پر دی گئی، کرسٹیانو رونالڈو کو دی جانے والی گھڑی میں قیمتی پتھر زمرد جڑے ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر فرینک کیمرون انتقال کرگئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو دی جانے والی گھڑی سعودی عرب کے کلچر کی عکاسی کرتی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کو اس سے قبل قیمتی رولز رائس بھی کلب میں آنے پر دی گئی تھی۔

Latest Ronaldo News in Urdu | Footballer News in Urdu | What Is The Price Of The Watch Gifted To Football Star Cristiano Ronaldo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button