کھیل و کھلاڑی
کے ایل راہول کی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اس سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔
ممبئی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں.۔
لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان کا اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ دیرینہ تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ تین سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے والی جوڑی تقریباً ایک سال قبل ہی اپنے تعلقات کو منظر عام پر لائی تھی۔سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کے سلسلے میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل دونوں شادی کرلیں گے ، فی الحال شادی کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ۔