کھیل و کھلاڑی

مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

دوحا(ااواز نیوز)مراکش کی ٹیم کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے فیفا ورلڈکپ میں ملنے والے 3 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کو غریبوں میں تقسیم کردیا۔

امریکی خبررساں ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مراکش کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مراکشی ٹیم کے اسٹائیکر حکیم زیچ نے سال 2015 سے اب تک نیشنل ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔صحافی خالد بیدون سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ زیچ اپنی تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی سے نئی تاریخ رقم کرنے والی پوری مراکشی ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑیوں کی پیدائش ملک سے باہر ہوئی ہے، ان کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے ہے۔

راکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلات ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔

بابر اعظم میں گولف کھیلنے کا شوق بھی بڑھنے لگا

سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

Moroccan star footballer Hakim Zach News | Sports News In Urdu |Hakim Ziyech donated all of his World Cup pay to poor people in Morocco

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button