کھیل و کھلاڑی

صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے

نمبر ون رہنے کیلئے نہیں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں،وکٹ کیپر بیٹر کی گفتگو

کرائسٹ چرچ (آواز نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے،نمبر ون رہنے کیلئے نہیں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں،ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں ،ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی چیز ہے کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، گزشتہ روز بہت سرد موسم تھا تاہم میچ ڈے پر کنڈیشنز نارمل تھیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج سورج نکلا ہوا تھا اور ہمیں کھیلنے کا موقع ملا، پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی تاہم ہم 10 سے 12 رنز کم تھے، بولروں نے اچھی بولنگ کی اسی لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔

انہوں نے کہاکہ اگلے میچ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم آئیں گے اور کنڈیشن کے مطابق فیصلہ کریں گے، دیکھیں کیا کنڈیشنز ہوتی ہیں کیونکہ میچ نائٹ میں کھیلا جائےگا، ہر میچ میں مختلف اور مشکل کنڈیشنز آسکتی ہیں، پہلے جو ہو چکا ہو اس کو بھلانا پڑتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے، ان کی بولنگ بہت اچھی ہے، بنگلادیش کے پاس تگڑے اسکلز والے بولرز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہاکہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، جو ہمارا کام ہے اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں تو ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سب پاکستان کے لیے مثبت سوچ رہے ہیں، جو سوال اٹھاتے ہیں ان کے دل میں بھی پاکستان کا درد ہے۔

محمد رضوان نے کہاکہ ہم بھی انسان ہیں ہم میں کمی بیشی بھی ہے، اس کمی بیشی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بیٹر نے کہاکہ سوریا کمار یادیو اچھا کھیلتا ہے جس طرح وہ کھیلتا ہے مجھے پسند ہے لیکن یہ ضرور دیکھا جائے کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مختلف چیزیں ہیں۔

یوسف پٹھان اور مچل جانسن میں ہاتھا پائی ہوگئی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹرنے کہاکہ میں نے نمبر ون رہنے کےلئے نہیں سوچا، جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ نمبر ون اور مین آف میچ کی سوچ آپ کو منفی طرف لے جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پچز بھی ملتی ہیں جہاں ساٹھ گیندوں پر چالیس کرنا پڑتا ہے تاہم آپ پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلتے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر رضوان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ پریشر والا ہوتا ہے تاہم میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور عزت مل رہی ہے، ہم پوری ٹیم پاکستان انڈیا کے میچ کو لے کر ابھی پرسکون ہے، ہم ایک سال میں کئی میچز کھیلے ہیں لیکن یہ ورلڈ کپ کا میچ ہے اس لیے اہم ہے، آخر میں اہم پوائنٹس ہیں۔

Muhammad Rizwan Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | Another Honor For Pakistani Cricketer Muhammad Rizwan | Dunya News Headlines 5 AM | 6 Oct 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button