اسلام آباد(آواز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف کے نکاح پر انہیں ہنستا مسکراتا دیکھ شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے۔
گزشتہ روز فاسٹ بولر حارث روف روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔حارث رف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا۔
جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، حارث رف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔
فاسٹ بولر کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب انہیں قومی ٹیم کے اسٹار آل رانڈر شاداب خان کی جانب سے بھی دلچسپ انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔
دنیا کا کوئی بھی ملک قطر کی ورلڈ فٹ بال کپ میں خدمات کو نظرانداز نہیں کر سکتا
ٹوئٹر پر حارث کے نکاح کی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ اتنا چکمنا اور اتنی خوشی، لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے۔
My Time is Also Coming Now Shadab | Sports News in Urdu | Sarfaraz Ahmed kay betay ki video viral | Shadab Khan khatray main | SAMAA TV | 18th November 2022