کھیل و کھلاڑی

دنیا کا کوئی بھی ملک قطر کی ورلڈ فٹ بال کپ میں خدمات کو نظرانداز نہیں کر سکتا

سوات (آوازنیوز) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر والابراھیم ٹریڈنگ اسٹیٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک قطر کی ورلڈ فٹ بال کپ میں خدمات کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پوری دنیا کے فٹ بالرز نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر قطری حکومت کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ورلڈ کپ کا سہرا ارجنٹائن کے سر پر سجا ہے جبکہ فرانس کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

الابراھیم ٹریڈنگ اسٹیٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گل نواب خان نے کہا کہ قطر عالم اسلام عالم عرب کا ایک اہم ملک ہے اور قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا ہونا عالم اسلام کیلئے خوش آئند بات تھی اور قطری حکومت کی جانب سے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کئے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں اور قطر نے اپنے اسلامی تشخص کو برقرار رکھا ان کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

بابر اعظم نے محمد یوسف کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

قطر نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد سے پوری دنیا کے دل جیت لئے۔ ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔جن میں میزبان قطر، ایکواڈور، سینی گال، نیدر لینڈز، انگلینڈ،ایران، امریکا، ویلز، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو، پولینڈ، دفاع چمپئین فرانس، آسڑیلیا، ڈنمارک، تیونس سپین، کوسٹا ریکا، جرمنی، چاپان، بیلجیئم، کنیڈا، مراکش، کروشیا، برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ، کیمرون، پرتگال، گھانا، یوروگوائے اورجنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل تھیں۔

World Football Cup News in Urdu | Sports News in Urdu | The BEST MOMENTS in World Cup opening ceremonies! 🎤🎵

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button