کھیل و کھلاڑی

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی، رینکنگ میں ساتویں پوزیشن

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیاپہلے، بھارت دوسرے اورسری لنکا تیسرے نمبرپر براجمان

لاہور( آوازنیوز)ٹیسٹ کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں ساتویں پوزیشن، آسٹریلیاپہلے، بھارت دوسرے اورسری لنکا تیسرے نمبرپرہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہلے نمبرپرآسٹریلیانے14میچ کھیلے،10میچ جیتے،ایک میچ ہارا اور3میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کاتناسب78.57فیصدہے۔

دوسرے نمبرپربھارت نے14میچ کھیلے،8میچ جیتے،4 میچ ہارے، اور2میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 58.93 فیصدہے ۔ تیسرے نمبرپرسری لنکا نے10میچ کھیلے،5میچ جیتے،4میچ ہارے اورایک میچ ڈراہوا اسکی کامیابی کاتناسب53.33فیصدہے۔

چوتھے نمبرپر جنوبی افریقہ نے 12میچ کھیلے،6میچ جیتے،6میچ ہارے اسکی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔پانچویں نمبرپرانگلینڈ نے22میچ کھیلے،10میچ جیتے،8 میچ ہارے، اور4میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کاتناسب46.97فیصدہے۔چھٹے نمبرپرویسٹ انڈیز نے11میچ کھیلے،4میچ جیتے،5 میچ ہارے، اور2میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 40.91 فیصد ہے۔

عبد الرزاق کے انتبا ہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا

ساتویں نمبرپرپاکستان نے13میچ کھیلے،4میچ جیتے،6 میچ ہارے، اور3میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 38.46 فیصد ہے۔ آٹھویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے 10میچ کھیلے،2میچ جیتے،6 میچ ہارے، اور2میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 26.67 فیصد ہے۔

نویں نمبرپربنگلہ دیش نے12میچ کھیلے،ایک میچ جیتا،10 میچ ہارے، اورایک میچ ڈراہوا اسکی کامیابی کاتنا سب11.11 فیصد ہے۔

Pakistan Poor Performance in Cricket | Cricket News in Urdu | Babar Azam become World No.1 test batter after 161 runs vs nz |

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button