کھیل و کھلاڑی

عبد الرزاق کے انتبا ہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا

بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا اور کچھ سوچنا بھی منع ہے،شاہین

اسلام آباد(آواز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کیا گیا۔

ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی حق میں ٹوئٹ کر دیا۔

بائیں ہاتھ کے بولر کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔

انہوں نے ہیش ٹیگ سوچنا بھی منع ہے کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا اور کچھ سوچنا بھی منع ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔

شاہین آفریدی، حارث رف اور شاہ نواز دھانی نے جس طرح بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیانات دیے ہیں انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

حارث رف کی اہلیہ نے نکاح پر 6 لاکھ90ہزار روپے کا جوڑا پہنا

ماضی میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ کھلاڑی کسی دوسرے کھلاڑی کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کریں۔ عبدالرزاق کے اس بیان کے بعد شاہیں شاہ آفریدی نے اپنا مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

Shaheen Shah Afridi Deleted the Tweet | Sports News in Urdu | Why Shaheen Afridi Deleted His Tweet About Babar Captaincy – Haris Rauf and Shaheen Got it Wrong.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button