کھیل و کھلاڑی

پرنیا خان کی عید پر بھی ٹیبل ٹینس کی پریکٹس

ٹریننگ پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ٹریننگ میری پہلی ترجیح ہوتی ہے، انٹرویو

کراچی (بی این پی)پاکستانی نمبر ون ٹیبل ٹینس پلیئر پرنیا خان عید کا جوڑا پہن کر بھی بھائی کے ساتھ پریکٹس کرنا نہیں بھولتیں۔

ایک انٹرویو میں پرنیا خان نے کہا کہ میں ٹریننگ پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ٹریننگ میری پہلی ترجیح ہوتی ہے، بس اتنا ہوتا ہے کہ میں کٹ وغیرہ نہیں پہنتی، جو بھی میں نے ڈریس پہنا ہو جونہی وقت ملتا ہے تو میں ٹریننگ شروع کر دیتی ہوں، بھلا ہو بھائی کا جو میرا ساتھ دیتا ہے۔

پرنیا خان نے کہا کہ میں عید کی چھٹیاں کرتی ہوں اور یہ چھٹیاں صرف اس حد تک ہوتی ہیں کہ کلب نہیں جاتی، میں نے ٹیبل گھر رکھی ہو ئی ہے اور میں گھر کے ہی سٹنگ روم میں ٹریننگ کرنے لگ جاتی ہوں۔

یہ نہیں دیکھتی کہ کون آیا ہوا ہے اور میں نے کہا پہنا ہوا ہے۔پرنیا خان نے بتایا کہ انہیں شاپنگ کا شوق نہیں ہے، میں عید کی خریداری کے لیے والدہ کے ساتھ جاتی ضرور ہوں تاہم انہیں صرف کمپنی دیتی ہوں، دکانوں میں وہی جاتی ہیں اور وہی خریداری کر کے لاتی ہیں میں انہیں اپنی پسند کی چیزیں بتا دیتی ہوں، بلیک کلر میرا پسندیدہ ہے، اس عید پر بھی میں نے بلیک رنگ میں جوڑا بنوایا ہے۔

والدین کی نظر میں ان کا بچہ چھوٹا ہی رہتا ہے بے شک وہ 50سال کا ہی کیوں نہ ہو:بابر اعظم

پرنیا خان کے مطابق میری والدہ کی فیملی بہت بڑی ہے اور میں ننھیال میں سب سے چھوٹی ہوں باقی سب کزنز مجھ سے بڑے ہیں، چھوٹی ہونے کے ناطے مجھے سب سے زیادہ عیدی ملتی ہے

اور اگر مجھے کوئی عیدی نہ دے تو میں مانگ کر عیدی لے لیتی ہوں۔پاکستان نمبر ون ٹیبل ٹینس پلیئر پرنیا خان نے کہا کہ پلیئر ہونے کی وجہ سے خوراک کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے تاہم عید کے دنوں میں یہ خیال بھول جاتی ہوں اور کھل کر بد پرہیزی کرتی ہوں، خوب مزے مزے کے پکوان بنواتی ہوں، دعوتیں اڑاتی ہوں کھل کر کھاتی ہوں لیکن جونہی چھٹیاں ختم ہو تی ہیں تو پھر میں پرانی روٹین میں واپس آجاتی ہوں۔

Pernia Zaman Khan practiced table tennis on Eid Urdu News Video Interview

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button