کھیل و کھلاڑی

آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرز کو انتباہ

نئی دہلی(آواز نیوز)بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے ملکی کرکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں، ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا، گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رنجی ٹرافی کے آخری راونڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔

جسپریت بمراہ آرام کی غرض سے رانچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان دیکھا گیا ہیکہ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کی بجائے آئی پی ایل کو فوقیت دے رہے ہیں۔

Prefer Domestic Cricket Over IPL,.Sports News in Urdu.Prioritize domestic cricket over IPL, Indian board warns players.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button