کھیل و کھلاڑی

انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے :رمیز راجا

ایک کرکٹ بورڈ بڑا تب ہی ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور کھل کر بات کرے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

ملتان (آواز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو آئی اوپنر قرار دےدیا۔اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رمیز راجا نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر ہے انھوں نے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

صحافی نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگے؟ جس کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ٹھیک ہیں، ہم ابھی ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے اور انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

حارث رﺅف انجری کا شکار ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر

رمیز راجا نے کہاکہ ایک کرکٹ بورڈ بڑا تب ہی ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور کھل کر بات کرے، میں بطور کرکٹر تسلیم کر رہا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں لیکن تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آٹ کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

Rameez Raja Latest News in Urdu | Sports News in Urdu | Pakistan T20 world Cup jeetnay ja rahi hai | Ramiz Raja | T20 World Cup | SAMAA TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button