کھیل و کھلاڑی

رمیزراجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کوارسال

سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے نجم سیٹھی اورشکیل شیخ کے نام تجویز

لاہور (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کوارسال کردی گئی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی، جس میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے نجم سیٹھی اورشکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2014ءمیں ھبی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی پی سی بی کوپی سی بی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

بعد ازاں 2018ءپاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو انہیں مستعفی ہونا پڑا اور ان کی جگہ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا آغاز کیا اورملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔

شعیب ملک کی بیٹے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی شان دار کامیابی کے بعد لیگ کے اگلے دونوں ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے اور پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

Najam Sethi as PCB Chairman in place of Ramiz Raja | 4 Changes in PAK team | Faheem Ashraf’s majic| Ramiz Raja PCB Chairman Removal | Sports News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button