کھیل و کھلاڑی
شاہد آفریدی نے انگلینڈ کی کامیابی کی اہم وجہ بتادی
لاہور، شاہد آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کامیابی کی اہم وجہ بتاتے ہوئے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دےدیا

لاہور (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کامیابی کی اہم وجہ بتاتے ہوئے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دےدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کے خود پر اعتماد اور جارحانہ حکمت عملی نے انہیں میچ جتوایا۔
ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا: بین اسٹوکس
سابق کپتان نے کہا کہ میچ جیتنے کا بڑا کریڈٹ انگلش کپتان بین اسٹوکس اور کوچ برینڈن میکلم کو جاتا ہے، قومی ٹیم کو بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔