شاداب خان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے
شاداب کی 2022ءمیں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی، حارث رف 2022ءمیں 60 وکٹیں حاصل کرچکے
لاہور (آوازنیوز) پاکستان کے آل رانڈر شاداب خان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر بن گئے۔
شاداب خان نے یہ اعزاز بگ بیش لیگ کے چودہویں میچ میں اپنے نام کیا، قومی کرکٹر کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز نے میلبرن رینی گیڈز کو 8 رنز سے شکست دی جس میں شاداب نے اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا میں جاری لیگ میں لیگ اسپنر نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شاداب نے ایرون فنچ، جوناتھن ویلز اور مجیب الرحمان کو اپنا شکار بنایا۔
ان تین وکٹوں کو حاصل کرنے کے بعد شاداب کی 2022ءمیں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی جب کہ اب تک کوئی بھی پاکستانی باولر ایک ہی سال میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 61 وکٹیں نہیں حاصل کر سکا۔
فاسٹ باولر حارث رف 2022ءمیں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل وہاب ریاض نے 2019ءمیں جب کہ آل را¶نڈر اظہر محمود نے 2013ءمیں 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
خیال رہے کہ 24 سالہ آل رانڈر شاداب خان اب تک 224 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں، جن میں شاداب نے 137.12 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2087 رنز بنائے ہیں ۔
رمیزراجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کوارسال
جب کہ 7.21 کی اکانومی سے 258 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ شاداب نے چھ ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔