کھیل و کھلاڑی

انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے،شاداب خان

جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے جس نمبر پر بھی موقع ملے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، قومی کرکٹر

لاہور (آواز نیوز) قومی ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ نجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ ایک انٹرویومیں شاداب خان نے کہا کہ انجریز سے ردہم میں آنے میں مشکل ہوتی ہے۔

مجھے جلد انجریز کی وجہ سے فرسٹریشن بھی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔

قطر میں کھیلا جانے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اچھی ہوگی اس کی تیاری ہو رہی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے جس نمبر پر بھی موقع ملے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ دونوں ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں، انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہوگا۔

Shadab Khan news in urdu pakistani cricket news in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button