کھیل و کھلاڑی

نیٹ سیشن کے دوران شاہین آفریدی کی بابر کو باﺅلنگ

لاہور (آواز نیوز، آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا لاہور میں پریکٹس کے دوران آمنا سامنا ہوگیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 8 کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں کیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے نیٹ سیشن میں بابر اعظم کو بولنگ کرائی۔اس سے قبل پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ایک میچ میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولڈ بھی کیا تھا۔

فاسٹ بولر محمد عباس موقع نہ ملنے پر افسردہ

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جس میں بابر اعظم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 28 فروری اور 7 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔

Shaheen Afridi Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | Shaheen Shah Afridi Challenge to Babar Azam

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button