کھیل و کھلاڑی

فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا، ہیڈن

کراچی (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دباﺅ میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا ہوں۔

Sport news urdu video

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کنسلٹنٹس میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر سے فیڈ بیک مانگا تھا ، دونوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق میتھیو ہیڈن نے اپنی رپورٹ چیئرمین رمیز راجا کو بھجوا دی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہیڈن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ کھلاڑی ایک یونٹ بن کر کھیلے اور یہ بات نوٹ کی کہ پلیئرز کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں، پاکستان ٹیم میں ایک دو میچ ونرز نہیں بلکہ کئی ایک میچ ونرز ہیں۔

پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہے:ساجد خان

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کبھی کبھار دباﺅ میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباﺅ میں فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button