تارکین وطن

 اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہوئی

 اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام بہت جلد انٹرنیشنل کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے گئی، وائس چیئر پرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شرعی مسائل کی معاونت کرنے کیلئے او پی سی میں علماء کرام کا بورڈ تشکیل،وائس چیئر پرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن

بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ ترجمان حکومت پنجاب

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے احتجاج کی وجہ سے ان لٹیروں کو اپنی جائیدادیں بیچنی پڑ رہی ہیں، عمر سرفراز چیمہ مشیر اطلاعات وداخلہ

لاہور (آواز نیوز) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرمنیوں، او پی سی کے انٹرنیشنل ایڈوائزی کونسل اور کوآرڈینیٹرکے ساتھ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

جس میں وائس چیئرپرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن نے مسرت جمشید چیمہ ترجمان حکومت پنجاب، عمر سرفراز چیمہ مشیر اطلاعات وداخلہ کے ہمراہ پنجاب او ورسیز پاکستانیز کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے نمائندوں کا وقت پورے ہونے پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرمنیوں اور کوآرڈینیٹرز کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

جس میں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے قابل تجربہ کار اور اچھی تعلیم شدہ نوجوان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔پریس کانفرنس میں کمشنر او پی سی سید خادم عباس،ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس میٹرز امتیاز احمد خان اور دیگر افیسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چیئرپرسن او پی سی مخدوم سید طار ق محمود الحسن نے تمام عہدیداران کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل اور ان کی ذمہ داروں کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ویژن کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں مکمل ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں اوورسیز پاکستانیز کی دینی تربیت و تعلیم معاونت کے لیے علماء کرام کا بورڈ بنا دیا گیا ہے۔ جس کہ ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شرعی مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔

وائس چیئرپرسن او پی سی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرمین کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام بہت جلد انٹرنیشنل کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے گئی۔ جس میں دنیا بھر بسنے والے اوورسیز پاکستانیز کو موعود کیا جائے گا۔

سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی تقریباً دو ہزار سے زائدافراد کی شرکت ہو گئی۔اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے مل سکتا ہے۔

ایک کروڑ میں سے صرف پانچ لاکھ اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تو ہمارے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اور معیشت ٹھیک ہوگی تو چیری بلاسم کو کہنا نہیں پڑے گا کہ میں بھیک مانگنے نہیں آیا۔ اس موقع پر عمر سرفرازچیمہ مشیر اطلاعات وداخلہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کے حقیقی سفیر ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے احتجاج کی وجہ سے ان لٹیروں کو اپنی جائیدادیں بیچنی پڑ رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جائیداد پر اب قبضہ نہیں ہو گا۔

‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

او پی سی پنجاب کی ٹیم وائس چیئر پرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمودالحسن کی قیاد ت میں ہمہ وقت اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل ریلیف فراہم کررہی ہے۔

OPC Latest Conference News | Overseas Pakistanis Urdu News | Vice Chairman Punjab Overseas Pakistanis Commission Makhdoom Syed Tariq Mahmood ul Hassan talks to m

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button