تارکین وطن

پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام یوم تکبیر کا عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا

ٹوکیوجاپان (آواز نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام یوم تکبیر کا عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا جو جاپان میں اس سال کا سب سے بڑا ایونت تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے کارکنان نے مرکزی صدر مسلم لیگ ن کے صدر رانا ابرار حسین کی کال پر سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ملک پاکستان کے تمام قومی ایونٹ پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اور مناتے رہیں گے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان کے علاوہ جاپان کی جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میںپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نعیم الغنی آرائیں،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر محمد نعیم خان،اسلامک سرکل آف جاپان کے نائب امیر حافظ زوالفقار علی،ڈاکٹر عبدالرحمان صدیقی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے چیرمین نوازش علی سلہری، اسلامک سیٹر تجوید القآن کے چیرمین قاری علی حسن ،معروف کالم نگار ظہیر دانش،سہارا انٹرنیسنل کمپنی کے روح رواح چوہدری محمد اشرف چہل کے بھائی چوہدری عباس چہل تویاما والے،مقبول احمد بھٹی،نیگاتا سےمعروف تاجر چوہدری کفیل احمد،شوکت علی اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

PML-N Japan News in Urdu

جلسہ کی صدرات مرکزی صدر مسلم لیگ ن رانا ابرار حسین نے کی اسٹیج پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد آسف بھٹی،نائب صدر نعمان ندیم بھٹی،نائب صدر محمد علی ستار،ایڈیچنل جنرل سیکرٹری مریم ظہیر،نعیم الغنی آرائیں اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر محمد نیم خان بیٹھے تھے۔

PML-N Japan News in Urdu

نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جاپان ضحاک زاہد خان نے ادا کیے پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

جس کا اعزاز قاری علی حسن کے حصہ میں آیا نعیت رسولﷺ علی رانجھا نے پیش کی پاکستان کا قومی ترانہ تمام سامعین نے کھڑے ہو کر با آواز پڑا اس کے بعد پاکستان سے لائیوویڈیو خطاب سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکو کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے ۸۲ مئی ۸۹۹۱ کو ایک تاریخ دن بنا دیا.

PML-N Japan News in Urdu

انھوں نے کہا ہمیشہ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی رہ پر گامزن کرتی ہے ان کی حکومتوں کے خلاف ملک دشمن لوگ سازش کر کے ملک کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں.

ان کے علاوہ پاکستان سے مسلم لیگ ن سعودیہ کے صدر مرزا الطاف حسین نے بھی اپنے خطاب میں میاں نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا میاں نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا،مرکزی صدر رانا ابرار حسین نے یوم تکبیر پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے جب انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے بعد فیصلہ کیا کہ بھارت کو بھر پور جواب دیا جائے گا.

حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی

تو امریکہ کے صدر کلنٹن نے نواز شریف کواربوں ڈالر کی پیش کش کی لیکن میاں نواز شریف نے امریکہ کی پیش کش ٹھکرا دی اور قوم و ملک کی بقا و سلامتی کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ ایٹمی دھماکے کیے انھوں نے کہا قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور میاں محمد نواز شریف نے ملک پاکستان کو استحقام دیا.

PML-N Japan News in Urdu

جلسہ سے یوتھ ونگ کے چیرمین نوازش علی سلہری ،نائب صدر مسلم لیگ ن محمد علی ستار،ایڈیشنل سیکرٹری مریم ظہیر نے بھی خطاب کیاان کے علاوہ نعیم خان صدر اے این پی،نعیم الغنی آرائیں سابق صدر پیپلز پارٹی نے بھی خاب فرمایا.

PML-N Japan News in Urdu

یوم تکبیر کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالرحمان صدیقی اور ضھاک زاہد خان نے نظم پڑی میڈیا کی سب سے بہترین کوریج ایواڑیافتہ صحافی محمد سلیم سائیں موبائل اسٹویو نے سر انجام دی ان کے علاوہ جاپان کے دیگر جن صحافیوں کوریج کی ان کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

PML-N Japan News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button