شوبز

انوپم کھیر اور انیل کپور نے کرکٹر رشبھ پنت کی عیادت کی


ممبئی ( آوازنیوز)بالی ووڈ کے سینئر اداکار، سیاسی رہنما انوپم کھیر اور انیل کپور بھارتی قومی کھلاڑی رشبھ پنت سے ملاقات کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انیل کپور اور انوپم کھیر خطرناک کار حادثے کا شکار ہونے والے رشبھ پنت سے ملاقات کیلئے دہرادون کے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے قومی کھلاڑی کی عیادت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہوا کہ رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اس لیے میں اور انیل ایک عام شہری ہونے کے ناطے ان سے ملنے آئے ہیں ہم ان کی والدہ سے ملے ان کے حوصلے بلند ہیں،

پورے ہندوستان کی دعائیں رشبھ اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے‘۔انیل کپور نے کہا کہ ہم نے رشبھ سے ملاقات کی ان سے بات چیت بھی کی وہ بہتر حالت میں ہیں۔

چند فنکاروں نے بھارت جا کرملک کو بدنام کیا :شان

اور جلد ٹھیک ہوجائیں گے آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ ان کیلئے دعا کریں کہ وہ صحتیاب ہو جائیں اور ہم انہیں پھر سے ہندوستان کیلئے کھیلتا ہوا دیکھیں۔

Anupam Kher Latest News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Anil Kapoor, Anupam Kher visit Rishabh Pant in hospital as fans

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button