شوبز

دھرمیندر ایشا دیول کی طلاق پر ناخوش، بیٹی کو فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ

کوئی بھی والدین اپنے بچوں کے خاندان کو ٹوٹتا دیکھ کر خوش نہیں ہوتا،لیجنڈاداکار

ممبئی(آواز نیوز) بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنی بیٹی ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق پر ناخوش ہیں، اداکار چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی اپنے بچوں کی خاطر طلاق کے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر اور ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھرمیندر اپنی بیٹی ایشا دیول کے طلاق فیصلے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ علیحدگی سے ایشا اور بھرت کی بیٹیوں پر برا اثر پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق دھرمیندر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی والدین اپنے بچوں کے خاندان کو ٹوٹتا دیکھ کر خوش نہیں ہوتا، وہ بھی بیٹی کے باپ ہیں اسی لیے چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی طلاق کے فیصلے پر ایک بار پھر سے غور کرے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی دونوں ہی دھرمیندر کی بے حد عزت کرتے ہیں، بھرت دیول خاندان کے لیے ایک بیٹے کی طرح ہیں جبکہ ایشا دیول اپنے والد دھرمیندر کے بہت قریب ہیں، اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی اپنے گھر میں ہمیشہ خوش رہے۔

ارباز خان نے سپرہٹ فلم کھلاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

خاندانی ذرائع نے مزید کہا کہ دھرمیندر اپنی بیٹی کی طلاق کی وجہ سے بہت اداس ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اگر ایشا اور بھرت دونوں چاہیں تو اس شادی کو بچایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایشا دیول کی والدہ اور سینیئر اداکارہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔واضح رہے کہ ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش سال 2017 میں ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔

رواں سال 6 فروری کو ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی نے اپنی طلاق کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد، ہمارے لیے سب سے اہم اور اولین ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی تربیت ہوگی۔خیال رہے کہ ایشا دیول خود بھی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ زیادہ کامیاب ہیروئن ثابت نہ ہوسکیں اور آج کل فلموں سے دور ہیں، ان کے بھائی سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول جبکہ والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔

Esha Deol’s divorce, Newz in Urdu.Dharmendra showbiz news in urdu.Esha-Bharat Divorce : Dharmendra EMOTIONAL Statement On Esha Deol-Bharat Takhtani Divorce

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button