شوبز

بھارت کا ہالی ووڈ فلم میں’گیتا‘ کی توہین ا ٓمیز منظر کو حذف کرنے کا مطالبہ

ممبئی (آواز نیوز) بھارت نے ہالی ووڈ فلم اوپن ہائیمر کے ایک منظر میں مقدس کتاب گیتاکی توہین آمیز مناظر کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر کئی ہندو بھارتی صارفین نے فلم کے ایک نازیبا منظر کے دوران اپنی مقدس کتاب گیتا کو پڑھنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کلچر سیو انڈیا فاو¿نڈیشن کے رہنما ادے پرکاش نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینسر بورڈ کی طرف سے اس متنازع منظر کی منظوری دیے جانے پر تفتیش ہونی چاہیئے۔

بھارتی حکومت کے سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے ایک سینئرآفیسر ادے مہورکر نے بھی فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کو ایک خط لکھا ہے۔

فلم ”پٹھان“ کی کامیابی کے بعد مداحوں کو کنگ خان کی فلم ”جوان“ کا بے صبری سے انتظار

ہوں نے خط میں لکھا کہ فلم میں ایک ارب روادار ہندوو¿ں کے مذہبی عقائد پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ہندو برادری کے خلاف جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

ادے مہورکر مہورکر نے اس خط میں فلم کے ڈائریکٹر پر زور دیا کہ وہ اس منظر کو حذف کردیں۔

Insulting Gita in Hollywood film | Hollywood News in Urdu | Showbiz News in Urdu.Oppenheimer | New Trailer

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button