ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹاقراردیدیا
لاہور (آواز نیوز) پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار حاملہ ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اِن خبروں کی وجہ بتا دی۔
گزشتہ روز اداکارہ نے خصوصی طور پر خاتون کے عالمی دن کے موقع پر اپنے یوٹیوب چینل میشن کے سیگمنٹ ہاٹ سیٹ میں شرکت کی۔
دوران انٹرویو انہوں نے گزشتہ ماہ گردش کرنے والی خبروں کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔
ماہرہ خان نے ناصرف حاملہ ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا بلکہ انہوں نے او ٹی ٹی سیریز جو بچے سنگ سمیٹ لو سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہونے کے حوالے سے گردشی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس سیریز جو بچے سنگ سمیٹ لو سمیت دیگر کسی بڑے پراجیکٹس سے دستبردار نہیں ہوئی ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریزجو بچے سنگ سمیٹ لو سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔
تاہم اب ماہرہ خان نے خود بتایا ہے کہ میرا بڑھتا ہوا وزن ان خبروں کے پھیلنے کی وجہ ہے، میرے بڑھتے ہوئے وزن کو دیکھ کر شاید لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حاملہ ہوں لیکن ایسا نہیں ہے اور نہ ہی کسی پراجیکٹ سے دستبردار ہوئی ہوں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشہ سال اکتوبر میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔
اداکارہ دپیکا، ایشوریا رائے اور پریانکا کی وجہ سے ہالی ووڈ میں آئی: عالیہ بھٹ
اس سے قبل 2007 میں ماہرہ خان نے علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009 میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔
بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں نے ایک دو ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹاقراردیدیا