شوبز

ماریہ شراپووا کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع،مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

دو لوگوں کے لیے سالگرہ کا کیک کھانا ہمیشہ سے میری خاصیت رہی ہے

ماسکو (آواز نیوز)سابق روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نےاپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر کہاہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ماریہ شراپووا نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آغاز بہت قیمتی ہے۔

سابق ٹینس اسٹار کی پوسٹ پر مداحوں جانب سے انہیں دوہری خوشی کے موقع پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

ماریہ شراپووا نے دسمبر 2020 میں برطانیہ کے ایک کروڑ پتی شخص الیگزینڈر گلکس سے منگنی کی تھی۔گلکس کو نیویارک میں سب سے زیادہ اچھے تعلقات رکھنے والے برطانوی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے،الیگزینڈر گلکس کی سابقہ اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی بہت اچھی دوست بھی ہیں۔

سجل اور احد کی علیحدگی کی وجہ کونسی فلم بنی؟ نام سامنے آگیا

کچھ رپورٹس کے مطابق، گلکس کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی شہزادہ ولیم سے اس وقت دوستی ہوئی تھی جب وہ دونوں ایٹن میں تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کے بھی قریب تھے جوکہ اسی اسکول میں پڑھتے تھے۔الیگزینڈر گلکس، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں مہمان بھی تھے۔

Maria Sharapova Announces Pregnancy News Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button