شوبز
پنجابی فلم ”موجاں ای موجاں“ کی پاکستان میں شاندار کمائی
لاہور (آواز نیوز) پاکستانی سینماو¿ں کی زینت بننے والی پاکستانی اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل بین الاقوامی پنجابی فلم ”موجاں ای موجاں“ کا لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بہترین بزنس جاری ہے۔
پنجابی فلم نے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں چھ کروڑ سے زائد کما لئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کے بزنس میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔20
اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ابھی تک ویک اینڈ پر سینماو¿ں میں خصوصی رش سمیٹ رہی ہے اور یہ معیاری تفریح سے بھرپور فیملی فلم ہے۔
عالیہ بھٹ کو ایک بار پھر دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے کے الزامات کا سامنا
”موجاں ای موجاں“ میں سٹار کامیڈین گپی گریول، بنوں ڈھلوں، کرم جیت کے ساتھ پاکستانی سٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھی اہم کردار کیا ہے جسے شائقین نے خاص طور پر سراہا ہے۔