شوبز

اسٹنٹ کےلئے ٹام کروز نے 500 سے زیادہ بار اسکائی ڈائیوز کی

یہ میری زندگی کا سب سے خطرناک اسٹنٹ تھا'، ٹام کروز نے ویڈیو پوسٹ کردی،ٹام کروز

نیویارک (آواز نیوز) ٹام کروز ایسے اداکار ہیں جو اپنی فلم کی کامیابی کے لیے زندگی کو داو پر لگانے بھی سے گریز نہیں کرتے۔

اب فلمی دنیا کے اس مقبول اسٹنٹ مین نے موٹرسائیکل سے پہاڑی کے کنارے سے نیچے چھلانگ لگا کر بیس جمپ کا مظاہرہ کیا ہے۔2023 میں ریلیز ہونے والی فلم مشن امپاسبل 7 کے لیے ٹام کروز نے ایسا کیا۔

اداکار نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک اسٹنٹ قرار دیا۔اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 500 سے زیادہ بار اسکائی ڈائیوز جبکہ 13 ہزار بار موٹرسائیکل جمپ کی مشق کی اور یہ سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا۔

اس اسٹنٹ کو 2020 میں ناروے میں فلمایا گیا تھا اور اب اس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوائر کے مطابق ٹام کروز نے ماہرین کے ساتھ مشاورت کرکے موٹرسائیکل اور بیس جمپنگ کا ”ماسٹر پلان“ تیار کیا۔

فلم کے بیس جمپنگ کوچ مائلز ڈیشر نے بتایا کہ اس طرح کے اسٹنٹس میں سنگین طور پر زخمی ہونے یا موت کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ٹام کروز نے اس اسٹنٹ کے بارے میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا اسٹنٹ زندگی بھر نہیں کیا، ذرا سی غلطی بھاری پڑ سکتی تھی۔خیال رہے کہ مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے۔

جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔دونوں فلموں کی ہدایات کرسٹوفر میکوائر دیں گے۔

اے آر رحمان اور رجنی کانت کی سیلفیز وائرل

مشن امپاسبل 7 میں ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Watch Tom Cruise Risk Death for CRAZIEST Mission: Impossible Stunt Ever | Tom Cruise Skydived Than 500 Times | Showbiz News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button