جب کترینہ کی توجہ ملنا شروع ہوئی تو بہت ’عجیب‘ محسوس ہوتا تھا، وکی کوشل

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہیں کترینہ کیف کی کونسی ادا بھا گئی۔بھارتی اداکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
دوران شو انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں کبھی بھی بالی ووڈ دیوا سے ان کے اسٹارڈم اور شہرت کی وجہ سے محبت نہیں ہوئی بلکہ انہیں کترینہ کیف کی اپنے ارد گرد کے لوگوں سے شفقت کی ادا بھا گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے کترینہ کو قریب سے جانا، انہیں ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھا، ان کی پرواہ کرتے ہوئے، ہر ایک سے ہمدردی کرتے ہوئے دیکھا تو احساس ہوا کہ یہ وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے‘۔
شاہ رخ اور امیتابھ بچن کی 17سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی
انہوں نے دوران انٹرویو یہ انکشاف بھی کیا کہ کترینہ کیف کی جانب سے بھی ابتدائی دنوں میں جب انہیں توجہ ملنا شروع ہوئی تو انہیں بہت ’عجیب‘ محسوس ہوتا تھا‘۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی۔