شوبز
اداکاروجے ورما کا کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کااعتراف

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکار وجے ورما بھی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کرنے والے عاشق نکلےبھارتی میڈیا کو دیے گئے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں وجے ورما نے کہا کہ جب میں نے فلم ’جانِ جاں‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا تھا تو ان کی پرکشش شخصیت نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
اداکارہ عائشہ عمر کا میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کرینہ کپور کے لیے میری یک طرفہ محبت بھی دیکھی ہے، میرے دل میں ان کے لیے وہ محبت ہے جس میں ہم دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کررہا ہوں، اس فلم کا نام ’مرڈر مبارک‘ ہے۔