امریکہ

روس نے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کئے ،امریکہ

روس نے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کئے ،امریکہ، بائیڈن کی تقریر جوہری خطرات پر ہماری سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے،ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن (آوازنیوز)وائٹ ہاس کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنی سٹریٹجک جوہری پوزیشن کو پھر سے ترتیب دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ ہمیں ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق روسی بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی تقریر امریکہ کی اس سنجیدگی کی تصدیق کرتی ہے جس کے تحت روسی جوہری خطرات کو سمجھا جا رہا ہے۔

لبنان سے کشیدگی، اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

ترجمان کیرن جین پیئر نے یہ وضاحت اس وقت دی ہے جب جمعرات کو امریکی صدر بائیڈن اپنے بیان میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کو اپنے خاتمے کے خطرے کا سامنا ہے۔

بائیڈن نے یہ انتباہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے تناظر میں جاری کیا۔سوال یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا بائیڈن کا یہ انتباہ امریکہ کو ملنے والی کسی نئی انٹیلی جنس سے متعلق ہے؟ جواب میں کیرن جین پیئر نے کہا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بائیڈن کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ روس کے جوہری خطرات سے نمٹنے میں کتنا سنجیدہ ہے۔

"یاد رہے کہ بائیڈن نے جمعرات کو نیویارک میں کہا "ہم نے (صدر جان) کینیڈی اور 1962 میں کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے دنیا کے خاتمے کی طرف جانے والی جنگ کے امکانات کا سامنا نہیں کیا، ہم یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح (روسی صدر ولادیمیر) پیوتن کوئی راستہ نکال لیں گے۔

اس سے قبل پیوتن نے 21 ستمبر کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں جوہری بم کے استعمال کا عندیہ دیا تھا۔پیوتن نے مغرب کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ہتھیاروں میں موجود "ہر ذریعے” کو استعمال کرنے کے لیے اپنی تیاری کا کہا اور الزام لگایا تھا کہ مغرب روس کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Russia Breaking News in Urdu | USA Breaking News in Urdu | Are China and the US entering a new Cold War? – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button