بین الاقوامی

برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی کا بھارت سے آزادی کا مطالبہ

سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارتی حملے کو 38 برس مکمل ہونے کی یاد میں لندن میں سکھوں کی ریلی

لندن (آواز نیوز) برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے ایک بار پھر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر دیا ۔ لندن میں نکالی گئی سکھ فریڈم ریلی کے شرکاء نے کہا ہے کہ وہ بھارت سے آزاد ہو کر امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارتی حملے کو گزشتہ روز 38 برس مکمل ہوگئے اس دن کی مناسبت سے فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن کی جانب سے بھارت کے خلاف سینٹرل لندن میں فریڈم ریلی نکالی گئی۔

یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے:شیخ رشید

جس میں لندن سمیت دیگر شہروں سے آئے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہائیڈ پارک کے قریب ویلنگٹن آرچ سے ریلی کا آغاز کیا، شرکا ءبکنگھم پیلس کے سامنے سے ہوتے ہوئے ٹریفلگر اسکوائر پہنچے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سکھ دربار صاحب پر حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1984 میں سکھوں کا بےدردی سے قتل عام کیا، سکھ آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ #/s#

Latest Sikh Pilgrimage News in urdu | Sikh pilgrims arrived in Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button