بین الاقوامی
ناروے کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک 20 زخمی
فائرنگ کے فورا بعد جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے،نارویجن پولیس
اوسلو(آواز نیوز)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک نائٹ کلب اور قریبی گلیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فورا بعد جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
اوسلو پولیس نے ٹویٹس میں کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں دو لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کئی شدید زخمی ہیں۔تاہم فائرنگ کے نتیجے میں زحمی ہونے والوں میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اوسلو پولیس میں کرائم واچ کے ڈیوٹی آفیسر راجر ہیرٹو نے بتایا کہ ہمارے پاس اب اس کے اندر تکنیکی ماہرین موجود ہیں جو تحقیقات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Norway news in Urdu Two killed and dozens injured at Norwegian Gay Club | Two killed and dozens injured at Norwegian Gay Club