بین الاقوامی

امریکا میں 30 سے زائد بگولوں نے زد میں آئی ہر شے ملیا میٹ کردی

عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ،70افراد کی ہلاکت کا خدشہ
متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، 50 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ایمر جنسی نافذ


واشنگٹن (آواز نیوز) امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں 200 میل سے زائد کا سفر کرتے بگولے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

میڈیا رپورٹ کےم ابق متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، 50 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

ریاست کینٹکی اور الی نوائے میں فیکٹریوں کی چھت گرنے سے 50 سے 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔کینٹکی کی موم بتی بنانے والی فیکٹری جب ٹورناڈو کی زد میں آئی تو اس وقت اندر 100 کے قریب ملازمین موجود تھے۔

USA news in urdu Video

ہوا کے بگولوں سے ریاست کینٹکی، الی نوائے، کنسا، میزوری، ٹینیسی اور مسی سپی متاثر ہوئیں۔کینٹکی کے علاقے مےفیلڈ میں عدالت کی عمارت اور متصل جیل کو بھی نقصان پہنچا۔

ریاست کینٹکی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ریاست ٹینیسی میں بگولوں سے مختلف حادثات میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ ریاست آرکنساس میں بگولوں سے نرسنگ ہوم کی چھت ٹوٹنے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری تھا۔

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button