یورپی یونین کا ایران پرمزید پابندیاں عائد کر نے کا اعلان
برسلز(آواز نیوز)یورپی یونین نے ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے گزشتہ روزکہا کہ روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی پاداش میں ایران پر مذید پابندیاں عئد کی جائیں گی،،اینا کلئیر لیجنڈر نے وزرائے خارجہ اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
تاکہ ایران اور اس کی شخصیات کو ان نئی پابندیوں کی زد میں لیا جا سکے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو تھوڑی تعداد میں ڈرون طیارے یوکرین پر اس کے حملے سے پہلے بھجوائے تھے۔
روس نے بھی اس امر کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج نے ایرانی ساختہ ڈرون یوکرین کے خلاف استعمال کیے ہیں۔ لیکن یورپی ممالک اسے تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
ایران: مظاہرین میں سے پہلے شخص کو موت کی سزا دے دی
مغربی ممالک کا کہنا تھا کہ ایران روس کو مسلسل ڈرون طیارے دے رہا ہے اور آئندہ وہ روس کو بلیسٹک میزائل بھی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔