بین الاقوامی

ایران: مظاہرین میں سے پہلے شخص کو موت کی سزا دے دی

ایران ، حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے مظاہرین میں سے پہلے شخص کو موت کی سزا دے دی گئی

محسن شکاری نامی شخص پرنیم فوجی دستوں کے ایک اہلکار کوخنجر مار کے زخمی کرنے کا الزام تھا

تہران (آواز نیوز)ایران میں حکومت کے خلاف حالیہ مظاہروں میں گرفتار کیے جانے والے مظاہرین میں سے پہلے شخص کو موت کی سزا دے دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محسن شکاری نامی شخص کو ایک انقلابی عدالت کی جانب سے جرم کا مرتکب پایا گیا جس کے بعد انھیں 8دسمبر کی صبح پھانسی دے دی گئی،محسن شکاری پر الزام تھا کہ انھوں نے ستمبر میں تہران کی ایک مرکزی سڑک پر رکاوٹ پیدا کی اور نیم فوجی دستوں کے ایک اہلکار کوخنجر مار کے زخمی کیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا تھا کہ محسن شکاری نے 25ستمبر کو تہران کی ستار خان روڈ کو بند کیا اور خنجر مار کے ہنگاموں پر قابو پانے والی رضاکار فورس کے ایک اہلکار کو زخمی کیا تھا۔

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے

رپورٹ کے مطابق عدالت نے یکم نومبر کو محسن شکاری کو لڑائی جھگڑے اور مارنے کی نیت سے ہتھیار نکالنے، خوف و ہراس پھیلنے اور معاشرے میں نقضِ امن پیدا کرنے کے جرائم کا مرتکب پایا،محسن شکاری نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی لیکن 20نومبر کو سپریم کورٹ نے انقلابی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Iran News in Urdu | Protesters was Sentenced to Death | Iran unrest: Women burn headscarves at anti-hijab protests – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button