دین فطرت میں شدت پسندی کاکوئی تصور نہیں :الطاف شاہد
بھارت سمیت کوئی یورپی ریاست بھی انتہاپسندوں اور فتنہ انگیزیوں سے پاک نہیں ہیں
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ دین فطرت اسلام میں دور دور تک انتہاپسندی کاکوئی تصور نہیں۔
بھارت سمیت کوئی یورپی ریاست بھی انتہاپسندوں اور فتنہ انگیزیوں سے پاک نہیں ہیں۔شہراقبال ؒ میں پیش آنیوالے سانحہ میں ملوث مٹھی بھر انتہاپسندعناصر کااسلام اورپاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ سکیورٹی فورسزنے پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی کرداروں کوگرفتار کرلیا،عوام عنقریب ان درندوں کو انصاف کے کٹہرے میں اورپھر تختہ دار پردیکھیں گے ۔
دنیا بھر میں ہر معاشرے کے مٹھی بھر کوتاہ اندیش اورگمراہ عناصر یادرکھیں خون اورجنون کاراستہ بندگلی میں جاتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مردہ ضمیر کرداروں کو یقیناقرارواقعی سزا دی جائے گی۔اس قسم کی درندگی کی ویڈیوبنانے اوروائرل کرنیوالے بھی قوم مجرم اورسخت سزا کے مستحق ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کسی انسان کاناحق قتل بیشک پوری انسانیت کاقتل ہے۔ پاکستان کے عوام امن اورانسانیت کے داعی ہیں ،انہوں نے ایک بارپھر مٹھی بھر انتہاپسندوں سے اظہار بیزاری اورانہیں تختہ دارپرلٹکانے کامطالبہ کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ قاتل کاکوئی مذہب اورنظریہ نہیں ہوتا، انسانوں کے قتل میں ملوث شرپسندقابل نفرت اورقابل گرفت ہیں۔
سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری کے منیجر اورسری لنکا کے شہری کادلخراش قتل کرنیوالے درندوں نے اسلامیت ،انسانیت اورپاکستانیت پرشب خون مارا،ان پرہرگز رحم نہیں کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے یوحنا آباد لاہور میں مٹھی بھر مسیحی انتہاپسندوں کے ہاتھوں دوبیگناہ مسلمانوں کے اندوہناک قتل اوران کے جسدخاکی جلائے جانے کی یادتازہ ہوگئی ۔کسی فردواحد یامشتعل گروہ کے انتہاپسندانہ اورعاقبت نااندیشانہ اقدام کوکسی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑاجاسکتا ۔
Urdu Columnist Ch. Mohammad Altaf Shahid (PSP) Kashmir Video
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاامن پسندمعاشرہ کسی انسانیت دشمن اقدام کادفاع کرنے کاتصوربھی نہیں کرسکتا ۔ سکیورٹی فورسزکے اہلکار کسی قاتل پررحم نہیں کریں گے، گرفتار درندوں کوعنقریب منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی معاشرے میں درندوں کوانصاف اورانسانوں کی قسمت کافیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔