طوفا ن میل ایکٹرطارق ٹیڈی


چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے طارق ٹیڈی کے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ اس تصویر میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر تھے۔
طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ 20 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے19 نومبرصبح کےوقت انتقال کرگئے طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ شاہ فرید دربار میں ادکی گئی نماز جنازہ کے وقت،افتخار ٹھاکر نے اعلان کیا کہ اگر طارق ٹیڈی کے زمے کسی کا قرض ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔-
نماز جنازہ میں شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں،سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں و مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔
طارق ٹیڈی 12 اگست 1976 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے انکے والداوربھائی بڑھئی کاکام کرتے تھے طارق ٹیڈی کوٹیڈی کا نام انکی ماں نے رکھاتھااورانہوں نے یہ نام اپنے ساتھ ہمیشہ سے لگاکے رکھاطارق ٹیڈی نے تین سال ایکسپریس کے شوسیاسی تھیٹرمیں وصی شاہ کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔
طارق ٹیڈی پر ان کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی ے فیملی عدالت میں بچیوں صفا اور مروا کا خرچ دینے کا کیس بھی دائر کر رکھا تھا۔ معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کی طبیعت شدیدناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا جبکہ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑدیا ہے، جس کے بعد فوری خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِاعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلا ن کیاتھا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہپنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کر ے گی مگراللہ کوجومنظورتھااورطارق ٹیڈی اپنے خالق حقیقی سے جاملے جس پروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہینے کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، چودھری پرویز الٰہی نے طارق ٹیڈی کے اہلخا ہ کیلئے 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے اہلخا نہ کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
طارق ٹیڈی نے لاکھوں لوگوں کو محظوظ کرکے فن کی خدمت کی۔ا ن کے بیٹے جنیدنے بتایا کہ چار روز قبل ان کے والد کی طبیعت سنبھل گئی تھی تاہم گذشتہ رات اچانک حالت غیر ہوگئی اور وہ ہفتہ کی صبح و فات پا گئے۔ طارق ٹیڈی نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
وزیر ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود نے طارق ٹیڈی کے ا نتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق ٹیڈی تھیٹر کے بہترین اداکار تھے،سٹیج پر ان کی پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اگرکوئی سٹیج ایکٹرز کوجا نتاہواورطارق ٹیڈی کا گرویدہ نہ ہویہ ممکن ہی نہیں اورطارق ٹیڈی کاڈرامہ ربا عشق نہ ہوئے’جس میں طارق ٹیڈی نے نسیم وکی کے نوکر کا رول کیا لیکن نسیم وکی کو بہت زبردست جگتیں ماریں۔ اس کے بعد میں طارق ٹیڈی کی حاضر جوابی اور spontaneous سٹائل کا ہرکوئی فین بن گیا۔ مستا نے کے ساتھ طارق ٹیڈی کا اکثر مقابلہ ہوتا تھا اور طارق ٹیڈی ہمیشہ حاوی رہتے تھے۔
جب طارق ٹیڈی نے سٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اس وقت سٹیج پر مستا نہ مرحوم کی طوطیءبولتا تھا ا ن کے جملوں سے ا نکی نقالی کر نے کے انداز سے بڑے بڑے کامیڈین خار کھاتے تھے لیکن طارق ٹیڈی آتے ہی چھا گئے طارق ٹیڈی صاحب جغتو کا ایک سیلاب تھا مستا نہ صاحب کو طارق ٹیڈی سے مقابلہ کر نے کے باقاعدہ تیاری کر کے آنی پڑتی اور دو چار جغتیں کر کے مستا نہ صاحب نے کہناٹیڈی بیٹا اج نہیں لیکن ٹیڈی تو پھر ٹیڈی تھا مستا نہ صاحب کو ہاتھ جوڑ نے پڑتے۔
طارق ٹیڈی وہ اداکار تھاجوایک سا نس میں 100 جگتیں کرتا تھا،اس لیے مستانہ نے طارق ٹیڈی کوطوفان میل کا خطاب دیا۔لوگوں کو ہنسانادنیا کا مشکل ترین کام ہے لیکن طارق ٹیڈی نے یہ کام خوب مہارت سے کیا ان کے چاہنے والوں نے ہمیشہ ان کی کامیڈی ا نجوائے کی ان کے پاس بے پناہ ہنرتھا وہ بولتے تو کوئی ان کو میچ نہ کر پاتا۔ سب کو ہنسانے والا، سب کو رلا گیا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے طارق ٹیڈی لوگوں کے چہروں پر ہنسی بھکیرتے تھے ویسے اور کوئی نہیں کر سکتا،ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
طارق ٹیڈی کو کامیڈی کا طوفا میل ایسے ہی نہیں کہا جاتا تھا،وہ اس قدر مقبول تھے کہ بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ان کے نام سے واقف ہے،اداکار سہیل احمد،نعمان اعجاز،وصی شاہ،اکرم اداس،منیر خان ،ہنی البیلا، ندیم چٹا،پروڈیوسر ارشد چوہدری،ڈ ائریکٹر کاشف نثار،راشد محمود، ناصر چنیوٹی،قیصر پیائ،عامر کیفی،مجاہد عباس، ڈائریکٹر عتیق الرحمن ،نعیم الحسن ،ٹھاکر لاہوری،طاہر بخاری،اشفاق حسین ،قیصر افتخار،زاہد خا ن،بسعد رشید،افضل بٹ،اعجا ز حیدر،قیصر ،شہزاد چیئرمین،ذوالفقار علی زلفی،آغا محمد علی،عمرا ن شوکی،صابر علی گاگا،علی شفقت،سہیل ٹو نی،احد شیخ،اچھی خان اور جان و بابا کے نام نمایاں ہیںجنہون نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر اپنے پیغامات میں اظہار افسوس کیا ہے۔
طارق ٹیڈی جیسا حاضر دماغ اورٹیلنٹڈانسان آ ج ہم سے جدا ہو گیاہے جسے ہمیشہ یاد کریں گے۔ طارق ٹیڈی تاریک وقت میں بھی لوگوں کے چہروں پرہنسی لاتے تھے وہ آج ہم میںنہیں رہے، ہم ا ن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
طارق ٹیڈی نے 30سال تک اپنے فن کے ذریعے ہم سب کو محضوظ کیا، ہنسایا اور خوشیاں دیں۔ٹیڈی صاحب عظیم شخص تھے کم آمد نی کے باوجود ساتھی غریب فنکاروں کی دل کھول کر مدد کیا کرتے تھے اپنی پوری زندگی اپنے اوپر طنز و مزاح کرتے رہے صرف اس قوم کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر نے کیلئے، آج ایک نایاب ہیرا ہم میں نہیں رہا۔پُر تشدد اورنفرتوں میں اٹے معاشروں کا سب سے بڑانقصان ایسے انسان کا چلا جا ا ہوتا ہے جو ادوسروں کو پریشانیوں کے خصار سے نکال کر مسکراہٹ دے۔
طارق ٹیڈی تم اپنے حصے کا کام بخوبی نبھا گئے ہو تم امر ہو۔ سٹیج ڈراموں کے عروج کا آخری دور تھا اور آخری ستاروں میں طارق ٹیڈی، اما نت چن ،ناصرچنیوٹی،ظفری خا ن جیسے ستارے سٹیج کے بادشاہ تھے، مگر ا سب میں سب سے ذیادہ ذہین ، چرب زبان اور برجستہ ستارہ طارق ٹیڈی تھا جو اگلے کی جگت ختم ہو نے سے پہلے جوابی فائر تیار رکھتا تھا۔
اللہ پاک طارق ٹیڈی صاحب کی اگلی منزلیں آسا ن فرمائیں۔