اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق یا سزا؟
ملکی سطح کے عوامی فیصلے دور اندیشی کی مرہونِ منت ہوتے ہیں، کم فہمی اور احساس سے عاری قیادت جلد بازی میں تحقیق کئے بغیر اور حقائق کو پسِ پشت ڈ ال کرایسے فیصلے کر تے ہیں جس سے ایک مخصوص طبقے کو خوش کرنا مقصود ہوتا ہے۔
ایسے فیصلے دیر پا نہیں ہوتے اور ملک لئے بدنامی اور نقصان دہ بننے کا موجب بنتے ہیں،خاص کر ایسے فیصلے جن کا اطلاق بیرونِ ملک نافذ ہونا ہو انہیں پوری مشاورت اور ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کرنا ہی دور اندیشی کا تقاضا ہے، ملک میں قیادت کا فقدان تو تھا ہی اب حکمراں اپنی فہم کی کمی کے باعث ایسے فیصلے کر رہے ہیں۔
جس سے بیرون ملک پاکستانی ممکنہ طور پر مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے والی حکومت نے پارلیمان کے ایوانِ زیریں قومی اسمبلی سے بڑی عجلت میں ایک ہی دن میں 31 بل منظور کئے، سیاسی مبصرین کے مطابق حکومتِ وقت جتنی عجلت اورشاطرانہ طور طریقے اپنا کر قانون سازی کر رہی ہے وہ کسی طور پر ملکی مفاد میں نہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جو حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک میں ایک موبائل فون کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی چند دنوں بعد فون بلاک کر دیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے رجسٹرڈ نہیں ،وہ حکومت ملک سے باہر صرف ووٹ کا حق دینے چلی ہے ، ووٹ کے حق کے علاوہ کیا موجودہ حکومت نے ملک کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کو سارے حقوق دے دیئے ہیں۔
ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
کیا ان کی جائیدادوں پر قبضے چھڑوا دیئے ہیں ملک میں ساری زندگی کی جمع پونجی لانے والے لٹ جاتے ہیں ، جان سے مار دیئے جاتے ہیں ، عدالتوں میں کوئی پُرسان ِ حال نہیں کیا اس سلسلے میں کسی بل یا قانون کے ذریعے حق دینے کا سوچا ، کویت عراق جنگ کے متاثرین کا پیسہ اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن ہضم کر کے بیٹھی ہے سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود 2006ء سے لیکر آج تک او پی ایف نے ایک ٹکہ تک ان متاثرین کو ادا نہیں کیا ،ا وورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جارہا ہے یاسزا ؟کیا یہ زرمبادلہ بھیجنے اور ووٹ دینے کے لئے ہی رہ گئے ہیں ۔
Overseas Pakistanis right to vote or punishment?
ووٹ دینے کے بل سے ’’ اسٹیٹس کو ‘‘ کے حامی ہی خوش ہوں گے مزدور طبقے کو اس سے کوئی سروکار نہیں عرب ممالک میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی رہتی ہے ایسے ممالک میں سیاست میں ملوث افراد کو ملک بدر کر دیا جاتا ہے ،ان تمام عوامل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیںاوورسیز پاکستانیوں کو بے روزگار نا کریں۔