انڈیا

 بھارت:بی جے پی رہنما کا پاکستان کے وزیر خارجہ کوقتل کرنے پر 2کروڑ روپے انعام کا اعلان

لکھنو 18 دسمبر(کے ایم ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے خلاف ملک گیر احتجاج کیاتو ریاست اتر پردیش میں پارٹی کے ایک رہنما نے پاکستانی وزیر خارجہ کوقتل کرنے پردوکروڑ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھاکہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی ابھی زندہ ہے اوروہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آر ایس ایس سے وابستہ ہیں جو ہٹلر سے متاثرہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ) آر ایس ایس (گاندھی کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ ان کے قاتل کو اپناہیرو مانتی ہے۔

بھارت میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی حکام کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندوتنظیم بی جے پی میں شدید غصہ پایاجاتاہے۔

ضلع باغپت میں پنچایت کے رکن منوپال بنسل نے باغپت میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ” جو اس منتری بلاول بھٹو کا سردھڑ سے الگ کرے گامیںاسے 2کروڑ کا انعام میں دونگا“۔

BJP Latest News in Urdu | Latest Kashmir News in Urdu | Taal Thok Ke: PM मोदी पर बिलावल की विवादित टिप्पणी पर BJP प्रवक्ता का पलटवार | Pakistan | India

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button