بین الاقوامی

بھارت،شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو لیکر اسپتال پہنچ گیا

سانپ کو دیکھ کر علاج کیاجائے،جب میری بیوی ٹھیک ہوجائیگی تو سانب کو جنگل میں چھوڑآﺅں گا،شوہر

نئی دہلی(آواز نیوز)بھارت میں شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو بوتل میں ڈال کر اہلیہ سمیت اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رامیندر یادیو نامی شخص کی بیوی کو گھر میں کام کرنے کے دوران خطرناک سانپ نے کاٹ لیا جس پر اس نے سانپ کو بوتل میں بند کیا اور اہلیہ سمیت اسپتال لے گیا۔خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

جب ڈاکٹروں نے رامیندر یادیو سے سانپ کو بھی ساتھ اسپتال لانے کی وجہ پوچھی تو اس کے جواب نے حیران کر دیا۔اس نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے فضول کے سوال کرتے کہ آپ کی بیوی کو کس قسم کے سانپ نے کاٹا ہے تو میں کیا جواب دے پاتا۔

اس لیے میں سانپ کو بھی ساتھ لے آیا ہوں، اب اسے دیکھ کر علاج کرو۔رامیندر یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میری بیوی ٹھیک نہیں ہو جاتی یہ سانپ میرے قبضے میں رہے گا۔

برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی کا بھارت سے آزادی کا مطالبہ

سانس لینے کے لیے میں نے بوتل کے ڈکن میں سوراخ کیا ہے۔اس نے کہا کہ اہلیہ کی صحت یابی کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ آﺅں گا۔

Husband took his wife to hospital with a snake bite | Woman Gets Bitten by Snake While Sleeping

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button