بین الاقوامی

کویت کی نئی کابینہ کا اعلان، بدرالملا وزیرتیل مقرر

کویت سٹی(آواز نیوز)کویت نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔کویتی وزارتِ اطلاعات نے بتایا ہے کہ بدرالملا کو نئی کابینہ میں تیل کا وزیرمقرر کیا گیا ہے۔

عبدالوہاب الرشید وزیرخزانہ اور سالم الصباح ملک کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔رواں ماہ کے اوائل میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے حکمران امیر کے بیٹے شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

ولی عہد نے امیرِکویت شیخ نواف کے زیادہ ترسرکاری اختیارات و فرائض سنبھال رکھے ہیں۔انھوں نے سب سے پہلے جولائی میں شیخ احمد کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

تب حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے دبا ڈالنے کی غرض سے دھرنا دیا تھا۔کویت میں ستمبر میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

اس کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس گذشتہ ہفتے 18 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔کویت گذشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے حکمران الصباح خاندان کے زیراثرمنتخب قانون سازوں اور پے در پے حکومتوں کے درمیان تنازعات کاشکارہےاورکئی مرتبہ پارلیمان اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہے۔

سابق حکومت اصلاحات کے معاملے پر پارلیمان کے ساتھ تعطل کے بعد مستعفی ہوگئی تھی۔کویت واحد خلیجی عرب ریاست ہے جہاں ایک مکمل منتخب پارلیمان ہے۔

خلیج کو ایران سے خطرہ ہے

اس کوقانون سازی کے وسیع اختیارات حاصل ہیں اور وہ وزرا کوعہدوں سے ہٹانے کے لیے ووٹ دے سکتی ہے۔

Kuwait Urdu News | Kuwait Urdu News Today | New Iqama System In Kuwait | Headache For Pakistanis and Other Expats

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button