بین الاقوامی

ایلون مسک امبانی سے نہیں بچ سکتے

مسک کمپنی نے بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کی اجازت مانگ لی

واشنگٹن (آواز نیوز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور بھارتی ارب پتی مکی امبانی کے براڈ بینڈ مارکیٹ میں آپس میں ٹکراو کا امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے بھارت میں اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کے لیے اجازت مانگی ہے۔

اسپیس ایکس بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کی اجازت کے لیے درخواست دینے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے۔اس سے قبل بھارت میں بھارتی گروپ اور ریلائنس جیو پہلے ہی اس شعبے میں داخل ہو چکے ہیں۔

یورپ کا متفقہ طور پر ایران پر پابندیوں کا فیصلہ

ایسی صورت حال میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کمپنیوں کے درمیان مستقبل کی اس ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے مقابلہ شروع ہو جائے گا۔

البتہ کئی لحاظ سے یہ ٹکرا مقامی صارفین کے لیے بہتر ہےکیونکہ بہت سی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت موثر ہیں لیکن کمیونیکیشن کے لیے مہنگی ہیں۔ اس لیے امید کی جارہی ہے کہ یہ نئی سروس بھارتی صارفین کے لیے سستی اور کفایتی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

Latest Elon Musk News | Ambani News Today | World News in Urdu | Elon Musk Vs Mukesh Ambani -Full Comparison

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button