دنیا بھر میں منکی پاکس تیزی سے پھیلنے لگا پاکستان بھی خطرے میں ؟
لاہور (آواز نیوز) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے کے بعد وزیر صحت کے حکم پر ملک کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی شروع کردی گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ کووڈ کے ساتھ ساتھ منکی پوکس کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے تاہم پاکستان میں ابھی تک منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر صحت کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر اس وبا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں، تمام ضروری اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، خاص طور پر افریقہ سے انے والے مسافروں کی اسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کے مطابق سائنسی بنیادوں پر پاکستان کے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر بھرپور عمل کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں اداروں کے مابین مربوط کوارڈنیشن کا عمل جاری ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا عوامی آگاہی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اور ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
منکی پاکس کا علاج
منکی پاکس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے۔ اس بیماری کے موجودہ علاج کو اصل میں حیاتیاتی حملے کی صورت میں دفاع کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ چیچک کا وائرس آرتھوپوکس وائرس خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور انسانیت کا ایک پرانا دشمن، چیچک کے ساتھ اہم مماثلت رکھتا ہے۔ چیچک کی 30% اموات کے مقابلے میں 1% اور 3% کے درمیان مریض اس سے مر جاتے ہیں۔
منکی پاکس اور چیچک دونوں وائرس کافی ملتے جلتے ہیں کہ چیچک کے خلاف تیار کردہ علاج کو منکی پاکس کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جب کہ مانکی پاکس کے لیے مخصوص علاج موجود نہیں ہیں۔ ایک موجودہ بیماری جس نے 1970 کی دہائی سے خاص طور پر کئی افریقی ممالک میں ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔