بین الاقوامی

ولادیمیر زیلنسکی 2022 میںسال کی بہترین شخصیت قرار

کیف(آواز نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو امریکا کے مشہور جریدے ٹائم نے 2022 میںپرسن آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم میں یوکرین کے صدر کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ زیلینسکی نے روس کے تباہ کن حملے کا ہمت سے مقابلہ کرکے اپنے یوکرینی شہریوں کو متاثر کیا اور عالمی سطح پر بھی خوب تعریفیں سمیٹیں۔

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز پر جب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی بموں کی بارش ہوئی تو سابق یوکرینی صدر اپنے لوگوں کے ساتھ موجود رہے اور اپنی قوم کو متحد کیا۔

جنگ زدہ ملک کے رہنما کی کامیابی اس حقیقت پر منحصر ہے کہ ہمت متعدی ہے کیونکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد جب یوکرین کی سیاسی قیادت کو یہ احساس ہوا کہ صدر زیلنسکی کی اس صورتحال میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔

تو سب نے ان کا حوصلہ بڑھایا،امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے 2021 سال ایلون مسک کوپرسن آف دی ایئر قرار دیا تھا کیونکہ پچھلے سال ان کی الیکٹرک کارکمپنی دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی بن گئی ہے۔

Volodymyr Zelensky News in Urdu | Best Person 2022 | Ukraine News: Aakhir Kaun Hain Volodymyr Zelenskyy? l News18 Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: