کالم و مضامین

زندگی کا ایک اور سال گزر گیا

Urdu columnist Usman Ali
Urdu columnist Usman Ali

کبھی نرمی، کبھی سختی، کبھی الجھن، کبھی ڈر
وقت اے دوست ! بہرحال گزر جاتا ہے

لمحہ لمحہ نظر آتا ہے کبھی اک اک سال
ایک لمحے میں کبھی سال گزر جاتا ہے

فیس بک اور چند دوستوں سے معلوم ہوا کہ آج میراجنم دن ہے ۔ پیدائش کے دن سے زیادہ اہم دن اور کون سا ہو سکتا ہے ۔ یہ تقریباً 365 دنوں بعد آتا ہے۔ایک طرف تو یہ دن انسان کو خوشی کے جذبات سے بھر جاتا ہے اور دوسری طرف ہر سال لوٹ کر آنے والی سالگرہ زندگی کے گزرنے اور موت سے قریب ہونے کے احساس دلاتی ہے ۔

یک برس اور بیت گیا
کب تک خاک اڑانی ہے

زندگی کا بائیسواں سال ختم ہونے کو ہے۔ آج یونہی بیٹھے بیٹھے سوچا کے سال کیسا گزرا تومعلوم ہوا کہ وہی حالات، وہی رونا، وہی دھونا ، وہی مخفل ،وہی غم ،وہی خوشیاں، وہی یونیورسٹی،وہی بی ایس فزکس کی کتابیں ۔کچھ خاص تبدیلی تو نہیں آئی سوائے کورونہ کا مختلف لہروں سے گزر کراومی کرون میں تبديل ہونے کے ۔۔۔

امریکی صدر نکسن اور دین ِاسلام

کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

اس سال بھی ہم اچھے گریڈ لینے کی کوشش میں مبتلا بے بسی اور کم مائیگی کے کہرے میں لپٹے ہوئے۔۔اس سال بھی اپنی بے بسی اور اپنے چند عزیز واقارب کو دور جاتے دیکھ کر بے حدرونا آیا ۔اپنی اور دوسروں کی مجبوریوں پرخوب اذیت ہوئی۔

نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے

زندگی برف کی مانند پگھل رہی ہے اور دریائوں کی طرح تیزی سے گزر کر موت کے سمندر میں گر رہی ہے اور ساحل کی ریت کی طرح مٹھی سے پھسل جاتی ہے ۔ویسے تو اس زندگی کا لمحہ لمحہ قیمتی ہے۔

ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرا
لوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں

شروع سے آخر تک یہ سال یوں توغیر متوقع طور پر میرے لیے بہت مشکل رہا۔ لیکن پھر بھی میں رحمتِ خداوندی سے مایوس نہیں ہوں۔۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے لئے سب کچھ اچھا ثابت فرمائے اور انفرادی اور اجتماعی ہر دو سطح پر خوشیاں، سکون، امن و سلامتی اور کامیابیاں سب کا مقدر ہوں۔آخر میں اُن تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اس دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی مشکلیں آسان فرمائے۔

(آمین)

Happy new year 22 urdu article

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button