زندگی ایک غیر متوقع سفر
تحریر: عثمان علی
زندگی کے متعلق ہر انسان کی اپنی اپنی رائے ہے۔کچھ زندگی کو خوبصورت اور دلکش سفر سمجھتے ہیں تو کچھ ایک کٹھن اور تھکا دینے والا سفر۔زندگی ہر انسان کو اپنا الگ ہی معنی سکھاتی ہے۔کبھی زندگی انسان کو بلند ترین مقام پر فائز کرتی ہے تو کبھی پستی کی طرف دھکیلتی ہے۔زندگی ہر انسان کے ظرف کو آزماتی ہے۔
میرے نزدیک زندگی کو ایک غیر متوقع لمحات کا تسلسل کہنا غلط نہ ہوگا۔زندگی کی اس دوڑ انسان سوچتا تو کچھ ہے لیکن ہوتا کچھ اور ہے شاید اسی کا نام زندگی ہے۔ہر انسان کا زندگی کے متعلق اپنا نقطہ نظر ہے۔دراصل انسان جن حالات سے گزرتا ہے وہ اسی بنیاد پر زندگی کو متعارف کرواتا ہے۔کبھی انسان خوشی کی انتہا پر ہوتا ہے توکبھی غم کے عروج پر۔
زندگی کبھی ہماری توقعات پر پوری نہیں اترتی۔انسان کے دماغ میں کچھ اور ہوتا ہے اور زندگی کچھ اور کر گزرتی ہے۔انسان سوچ بھی نہیں سکتا کے آج جس گھر میں شادی کی تقریب کے انتظامات ہو رہے ہیں کل جنازے کی تیاریاں کی جارہی ہوں گئی ،کیسےایک ماں اپنی بیٹی کو گھر سے رخصت کر کے خود بھی اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جاتی ہے ،کیسے خوشی کے آنسو غم کے آنسووں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
میں نے اپنی زندگی میں غیر متوقع طور پر بہت سے کھوٹے سکوں کو چلتے اور بہت سے ڈگری ہولڈرز کو ذلیل ہوتے دیکھا ہے۔کام، اور صاف نیت سے کی گئی محنت سے ہی اللہ کی رحمت آئے گی، اگر علم نے آپ کو انسان نہیں بنایا تو ڈگری کی قیمت ردی کے کاغذ سے بڑھ کر نہیں ہے۔عقاب بنیں یا رینگنے والا جانور انتخاب آپ کا ہے، آپ کو اپنا اخلاق اور کردار بلند کرنا ہوگا ورنہ ڈگری کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ٍمعاشرہ ہوس میں زیادہ اور احساس میں کم مبتلا ہے، مدد کرنے کی اہلیت، آگے بڑھنے کی خواہش اور ہمت آپ کو عملی زندگی میں کامیابی دلائے گی۔
آپ کی اس غیر متوقع زندگی آپ کے سامنے بہت سے غیر متوقع چیلنجز آئیں گے، بہتر انسان وہ ہی ہے جو چیلنج کو کامیابی میں بدل دے، ’ایجنٹ آف چینج‘ بنیں۔
Urdu columnist Usman Ali related Youtube Video
زندگی بہت ہی غیر متوقع ہے۔ انسان سوچتا کچھ ہے ،امید کسی اور چیز کی رکھتا ہے،لیکن ہو کچھ اور جاتا ہے، یہی سوچ انسان کو بے چین اور بے قرار رکھتی ہے۔زندگی میں آپ کے لیے اعتماد اور آپ کی ساکھ سب سے اہم ہوتی ہیں۔ کبھی نہیں سنا کہ کسی شخص کو عاجزی لے ڈوبی ہو مگر تکبر سے ڈوبنے والے بہت دیکھے اس لیے تکبر سے گریز کریں۔